• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی شدہ مردوں سے شادی کرنیوالی بالی ووڈ اداکارائیں

یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے کہ کسی کو شادی شدہ سے محبت ہوجائے، ایسا صدیوں سے ہوتا آرہا ہے کہ لوگوں کو پہلے سے شادی شدہ لوگوں سے محبت  ہوجاتی ہے اور پھر وہ شادی کے بندھن میں بھی بندھ جاتے ہیں لیکن یہ صرف عام لوگوں کی زندگی میں نہیں ہوتا بلکہ کئی بالی ووڈ اداکاراؤں نے بھی ایسا کیا ہے۔

وہ مشہور بالی ووڈ اداکارائیں جن کا پہلے سے شادی شدہ مردوں پر دل آگیا اور پھر اُن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں:

ہیما مالنی اور دھرمیندر

بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کی لو اسٹوری کون نہیں جانتا، دونوں کو فلموں کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا۔

یہ جانتے ہوئے بھی کہ دھرمیندر پہلے سے شادی شدہ ہیں، ہیما مالنی نہیں رکیں اور دونوں نے شادی بھی کرلی۔ دھرمیندر کی پہلی اہلیہ کا نام پرکاش کور ہے۔

بونی کپور اورسری دیوی

فلم ساز و اداکار بونی کپور اداکارہ سری دیوی سے بے حد محبت کرنے لگے تھے اور پھر سری دیوی بھی ان کے پیار میں دیوانی ہوگئیں، دونوں 1996 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بونی کپور اور سری دیوی کی دو بیٹیاں ہیں، ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور فلموں میں کام کررہی ہیں۔ بونی کپور نے سری دیوی سے قبل مونا کپور سے شادی کی تھی۔

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی

بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی ہنی ایرانی کو طلاق دینے کے بعد مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی سے شادی کرلی تھی۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

شلپا شیٹھی

اداکارہ شلپا شیٹھی کا یوں تو کئی اداکاروں کے ساتھ نام جوڑا گیا مگر انہوں نے کاروباری شخصیت راج کندرا سے شادی کی۔ دونوں سال 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

راج کندرا نے شلپا شیٹھی سے پہلے کویتا نام کی خاتون سے شادی کی تھی۔ انہوں نے شلپا سے شادی کرنے کر لیے کویتا کو طلاق دے دی تھی۔

روینہ ٹنڈن

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے مشہور فلم ڈسٹریبیوٹر انل تھڈانی سے 2003 میں شادی کی تھی۔ روینہ سے شادی کرنے سے قبل انل نے اپنی پہلی اہلیہ نتاشا سپی کو طلاق دے دی تھی۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان

بالی ووڈ کی بےبو اداکارہ کرینہ کپور کا دل بھی پہلے سے شادی شدہ سیف علی خان پر آیا۔ کرینہ کپوراور سیف علی خان کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے اور اب وہ جلد ہی دوسری مرتبہ بھی ماں بننے والی ہیں۔

رانی مکھرجی

کئی لوگوں کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ رانی مکھرجی فلم ساز آدتیہ چوپڑا کی دوسری بیوی ہیں۔ آدتیہ چوپڑا کی پہلی شادی پائل کھنہ نام کی خاتون سے ہوئی تھی۔ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا کی ایک بیٹی ہے۔

جوہی چاولہ

اداکارہ جوہی چاولہ سے شادی سے پہلے جے مہتا بھی شادی شدہ تھے۔ ان دونوں کے دو بچے ہیں۔ 

تازہ ترین