• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی دباؤ زندگی کیلئے 78 فیصد تک جان لیوا خطرات بڑھا دیتی ہے، تحقیق

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ذہنی دباؤ کی کیفیت زندگی کےلیے 78 فیصد تک جان لیوا خطرات بڑھا دیتی ہے۔ ذہنی دباؤ اور پریشانی ہر ایک کو درپیش ہوتی ہے، مثلاً کام یا ذاتی معاملات میں پریشانی ایسی چیز ہے جسے ہر کوئی وقتاً فوقتاً محسوس کرتا ہے۔

لیکن کچھ لوگ مسلسل ذہنی دباؤ یا اسٹریس کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں اور طویل عرصے تک دباؤ محسوس کرتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اس قسم کی صورتحال فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں خصوصاً کم عمر بالغوں میں ذہنی دباؤ اور جان لیوا کیفیت کے درمیان تعلق پایا گیا، جبکہ اس کی کوئی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ 

فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی اسپتال کے نکولس مارٹینز ماجنڈر جنہوں نے اس تحقیق میں کام کیا، وہ کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو اکثر کام کے مطالبات اور دباؤ کی وجہ سے اسٹریس کے تجربے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں طویل کام کے اوقات، جاب ان سیکیورٹی اور مالی بوجھ جیسے مسائل ہوتے ہیں۔ 

اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شدید ذہنی دباؤ جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں، لیکن موجود تحقیق میں پایا گیا کہ ذہنی دباؤ سے نوجوان خواتین میں اسٹروک کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔

صحت سے مزید