• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی منیجر نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کو شاندار قرار دے دیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دے دیا۔  

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ پاکستان کی پولیس رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا، ٹورنامنٹ کے شروعات سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا۔

ڈاکٹر ڈیومسکر نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بڑا شاندار رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید