• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فرانسیسی صدر میکروں کے روس سے متعلق بیان پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ نپولین کی روس کے خلاف مہم کا انجام کیا ہوا تھا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ یہاں اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو نپولین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے گذشتہ روز ایک بیان میں روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین کے تنازع میں اس امن کا انتخاب کرنا ہے جو روس کےلیے موزوں ہو۔

انہوں نے کہا کہ امن اور سلامتی کی شرائط پر روس کےلیے مستحکم پیش رفت کی ضرورت ہے اور ایسا امن منتخب کرنا ہے جو روس کی سلامتی کا ضامن ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید