سُپر بیکٹیریا کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی کے بعد سائنسدانوں نے انسان کے اپنے ہی مدافعتی نظام کا ایک نیا حصہ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر قدرتی اینٹی بائیوٹکس کا خزانہ ثابت ہو سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انسانی خلیوں کے اندر ایک ایسا نظام ہے جو بیکٹیریا کو مارنے والے کیمیائی مادے خارج کرنے کی خفیہ صلاحیت رکھتا ہے۔
یعنی ہمارے جسم کا ایک ایک خلیہ سُپر انفیکشنز سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ دریافت ان اینٹی بائیوٹکس کی تلاش کے لیے بھی ایک نیا دروازہ کھولتی ہے جو اُن طاقتور جراثیم کے خلاف مؤثر ہو سکتے ہیں جو موجودہ ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر چکے۔