متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے تاحال سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل نشست پر فیصل سبزواری، عامر خان، رؤف صدیقی، کاعذات جمع کروائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر خانزادہ اور ظفر جمالی کے کاغذات بھی جنرل نشست پر جمع کروائے جائیں گے۔
خواتین کی مخصوص نشست پر نسرین جلیل اور خالدہ طیب کے فارم جمع کروائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے شہاب امام، اقبال قادری اور رؤف صدیقی کے فارم جمع کروائے جائیں گے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا فیصلہ متحدہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، سندھ اسمبلی میں متحدہ اراکین کی تعداد 21 ہے۔