• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاء تارڑ کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن عطاء تارڑ  کو پہلے حراست میں لیا گیا پھر چھوڑ دیا گیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے عطاء تارڑ کو گرفتار کیا، ان کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا۔

 انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری انتخابات سے قبل دھاندلی ہے، مریم نواز کی ڈسکہ میں ریلی کے خوف کی وجہ سے عطا تارڑ کو گرفتارکیا گیا۔

دوسری جانب پولیس  نے اپنا موقف دیا کہ کچہری چوک کے قریب گاڑی کو روکا گیا جس میں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسلحہ بردار افراد کو حراست میں لیا گیا،لیگی قائدین نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی،انھیں گرفتار نہیں کیا۔

تازہ ترین