• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ :جوڈیشل مجسٹریٹ کا اشتہاری کی املاک ضبط کر نے کا حکم

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)جوڈیشل مجسٹریٹ نے  اشتہاری  کی  املاک ضبط کر نے کا حکم دے دیا۔ شیخوپورہ کے علاقہ اسلام نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص غلام مصطفی اور اس کے دو بیٹوں عمران اللہ اور سیف اللہ کی املاک کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تینوں باپ بیٹوں کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا ہے ان کے خلاف تھانہ ہنجروال میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد وہ مفرور ہوگئے، فاضل عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ان کی املاک کو فوری طور پر بحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔
تازہ ترین