اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پشاور میں غیر مسلم ڈاکٹر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکومت کو پشاور میں ہونے والے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے اور مجرموں کو گرفتار کر کے قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غیر مسلم پاکستانیوں کی جان و مال، عزت و آبرو سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔