• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی بزدل، چین کے سامنے سرنگوں ہو گیا، راہول گاندھی

کراچی (جنگ نیوز) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے لداخ کے حوالے سے چین کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران لداخ کے حوالے سے چین کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے کے لیے حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ”نریندر مودی بزدل ہیں اسی لیے چین کے سامنے ثابت قدم نہیں رہ پائے۔"راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے بیجنگ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بھارت کی بہت ساری زمین چین کو دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا،پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارتی حکومت کو یہ موقف اختیار کرنا چاہیے تھا کہ سرحد پر اپریل سے پہلے کی صورتحال کو بحال کیا جائے۔

تازہ ترین