سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)گھریلو ناچاقی پر بیوی کو زہر دیکر قتل کرنے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ گلا تیلیاں والا میں گھریلو ناچاقی پر رمیض نے زہر دیکر اپنی بیوی راحیلہ کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی الیا س کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔