• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پنشن میں 200فیصد اضافہ نہ ہونے کیخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا

پشاور(لیڈی رپورٹر) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے پنشن میں 200فیصد اضافہ نہ ہونے کیخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ اس ضمن میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پشاور پریس کلب میں 16فروری کو صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پنشنرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر فدا محمد درانی کے مطابق پنشنرز برادری کو دی گئ مراعات سے محروم کرنا ظالمانہ اقدام ہے، مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں 200 فیصد اضافہ، جو ملازمین 60سالہ پر ریٹائرڈ ہوچکے ہیں ان میں زیادہ تر شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں ان کیلئے ماہانہ میڈیکل الاؤنس 10ہزار روپے مقرر کیا جائے جبکہ 40سالہ خدمات پر ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے 30فیصد سنز کوٹہ مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا گیا جس کے لئے تمام ضلعی عہدیداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں اپنے مطالبات کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا صوبائی مجلس عاملہ اجلاس کے بعد احتجاجی مظاہرہ اور ریلی بھی نکالی جائے گی۔
تازہ ترین