سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) آگ لگنے کے دو واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ لاری اڈہ چوکی کے علاقہ فاسٹ فوڈ کی دوکان پر آگ لگنے سے دو لاکھ کا نقصان ہو گیاجبکہ تھانہ کینٹ کے علاقہ پلی توپ خانہ کے رہا ئشی عرفان کے گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔