• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ : حوالات توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی پاداش میں ایس ایچ او معطل

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانے کی حوالات توڑ کر  فرار ہونے والے  ملزمان میں سے ایک کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔سیالکوٹ کے تھانہ رنگپورہ سے  اتوار کی صبح چار بجے کے قریب حوالات کی سلاخ کاٹ کر فرار ہو نے والے ملزمان بلال اوروحید کی گرفتاری کیلئے چھاپے جبکہ ثاقب کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تھانہ اہلکارشفیق نے بتایا کہ ناقص سیکورٹی  انتظامات پرگرفتار پولیس ملازمین  محرر   اسلام،  سرفراز اور کانسٹیبل امانت علی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کی ضمانت پر رہا ئی   کر دی گئی ہے۔حوالات سے فرار ہونے والے تین ملزمان کی پاداش میں ایس ایچ او کومعطل کر دیا گیا ۔ ڈی ایس پی مقصود لون نے جنگ کو بتایا کہ برار شاہ کومعطل کر کے آصف گیلانی کو ایس ایچ او رنگ پورہ مقرر کر دیا گیا۔
تازہ ترین