• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر کچھ لوگوں کو مجھے فالو کرنے سے روک رہا ہے، ریچا چڈھا

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے شکوہ کیا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کچھ لوگوں کو اُنہیں فالو کرنے سے روک رہا ہے۔

اس ضمن میں ریچا چڈھا نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جو کہ اداکارہ کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل کا اسکرین شاٹ ہے۔

ریچا چڈھا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’فالو‘ یا ’فالوونگ‘ کے آپشن کے بجائے ’پینڈنگ‘ کا آپشن آرہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے شکوہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’معلوم نہیں کیوں لیکن ٹوئٹر کچھ لوگوں کو مجھے فالو کرنے سے روک رہا ہے۔‘

تاہم، بہت سارے ٹوئٹر صارفین نے ریچا چڈھا کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے پاس اب اداکارہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پینڈنگ کی جگہ فالو یا فالوونگ کا آپشن آرہا ہے۔

دوسری جانب ایک صارف نے دعوی کیا ہے کہ اُس کے پاس ابھی بھی پینڈنگ کا آپشن آرہا ہے اور یہ آپشن تقریباََ گزشتہ 18 ماہ سے آرہا ہے۔‘

واضح رہے کہ ریچا چڈھا اکثر پسماندہ طبقات کی حمایت میں ٹویٹ کرتی رہتی ہے اور ٹوئٹر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ چونکہ وہ مودی سرکار پر تنقید کرتی ہیں تو اسی وجہ سے اُن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں یہ مسئلہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین