• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم کے پوسٹر پر تنازع، ریچا نے حقیقت بتادی

بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا نے اپنی فلم کے پوسٹر سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعے پر لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا نیا پوسٹر جلد ریلیز کیا جائے گا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اپنی فلم ’میڈم چیف منسٹر‘ کے پوسٹر سے متعلق کہا  کہ ایسا غیر ارادی طور پر ہوا ہے۔ 

ریچا چڈھا نئی فلم ’میڈم چیف منسٹر‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جس کا تعلق بھارت کی نچلی ذات ’دلت‘ سے ہے، لیکن وہ اپنی جدوجہد سے ایک ریاست کی وزیراعلیٰ کے عہدے تک پہنچ جاتی ہے۔ 

رواں ماہ کے ابتدا میں اس فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا، اس فلم کے پوسٹر میں ریچا چڈھا کو جھاڑو پکڑے دکھایا گیا ہے۔ 

فلم کے پہلے پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس میں ’اچھوت‘ کے لفظ کے استعمال پر بھی کڑی تنقید کی گئی۔ 


تاہم پوسٹر پر پیدا ہونے والے تنازعے پر ریچا چڈھا نے بھی خاموشی توڑ دی اور کہا کہ ’یہ ان کے لیے سیکھنے کا الگ تجربہ ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے پہلے پوسٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو بجا ہے۔

ریچا نے کہا کہ ان کی فلم میں کردار نے محض ایک منظر نامے میں اس کا سہارا لیا تھا،  تاہم کئی لوگوں کے لیے یہ ’دلِتوں کی دقیانوسی عکاسی‘ کے طور پر سامنے آیا۔

حالانکہ فلم کا پوسٹر بنانے میں اداکارہ کا کوئی کردار نہیں، تاہم انھوں نے کہا کہ پوسٹر بنانے والوں نے تنقید کو اپنے اوپر لیا ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ پوسٹر بنانے والوں نے اپنی غلطی کا احساس کرلیا ہے اور جلد ہی اس کا نیا پوسٹر جاری کردیا جائے گا۔

تازہ ترین