• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات سیکریٹ بیلٹ سے ہوں گے، سینیٹ کا الیکشن سیکریٹ بیلٹ ہوتا ہے

 انہوں نے کہا کہ پی پی پی اپنے سینیٹرز کو منتخب کرالے گی، پارلیمنٹیرینز پر پیسوں کا الزام لگانا غلط ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ارکان کی مرضی ہوتی ہے کہ کہاں ووٹ ڈالیں، ایم کیو ایم کے سابق وزیر نے بھی الزام لگائے ہیں، سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر پابندی نہیں ہے، کسی کو بھی ووٹ دیا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ بوکھلاہٹ میں کام کرتے ہیں، ان کے وفاقی وزیر نے فلور پر کہا تھاکہ گندم کہاں گئی، گندم کا الزام بھی سندھ پر ڈال دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم ہم اکتوبر میں ریلیز کرتے ہیں، گندم اسمگل کرا کر بحران پیدا کیا گیا۔

تازہ ترین