• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات 16 فروری سے مزید مہنگی ہونے کا امکان


ملک میں 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے اور تجویز دی ہے کہ پٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا جائے۔


اوگرا نے سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیو 21 روپے 4 پیسے اور ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے۔

تازہ ترین