• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین سے بجلی کی آدھی قیمت لے رہے ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ رائے شماری سے حکومت کے نہیں صرف اپوزیشن کے پرندے اڑیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے مہنگائی اور اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو ایک ہی چیز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی آدمی قیمت حکومت دے رہی ہے اور آدھی صارفین دے رہے ہیں، بجلی و گیس کی قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ سابقہ حکومتوں کے معاہدے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سابق ادوار میں بجلی کے بلاضرورت آئی پی پیز منصوبے لگائے گئے، ان منصوبوں کا انحصار مہنگے فرنس آئل پر تھا جس کی درآمد پر ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ فرنس آئل مہنگا ہوتا ہے تو بجلی کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ابھی بھی ہم بجلی صارفین سے آدھی قیمت لے رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے واضح طور پر کہا کہ ابھی بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف دینے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن دھرنے کے بجائے قومی احتساب بیورو (نیب) کو جواب دیں گے۔

تازہ ترین