ساہیوال (نمائندہ جنگ) تحریک امور نوجوان ساہیوال نے جنرل راحیل شریف کے حق میں ریلی نکالی جس کی قیادت تحریک کے صدر محمد ظفر اقبال نے کی۔ ریلی یادگار چوک سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔ محمد ظفر اقبال نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے کرپشن کرنے پر آرمی افسران کو فارغ کیا ہم ان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور نوازشریف کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے وزیروں اور مشیروں کو احتساب کیلئے پیش کریں۔