• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا کہنا کہ پانچ سال ناکافی ہیں، ناکامی کا اعتراف ہے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کاکہنا کہ پانچ سال ناکافی ہیں ،انکی ناکامی کا اعتراف ہے، حکومت کے ہزار دن مکمل ،عوام کی محرومیوں، مایوسیوں اور مصیبتوں کے سوا کچھ نہیں ملا، پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف عوام کی مشکلات میں اضافے کے لیے ایک ہی پیج پر ہیں۔ حکومت کے ہزار دنوں میں عوام کی محرومیوں، مایوسیوں اور مصیبتوں میں اضافہ ہوا، وزیراعظم کا یہ بیان کہ تبدیلی کے لیے پانچ سال ناکافی ہیں یہ ان کی ناکامی اور منفی تبدیلی کا اعتراف ہے۔پہلے وزیراعظم نے فرمایا کہ مجھے سو دن دے دیں، پھر کہا چھ ماہ دے دیں، پھر کہا ایک سال دے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی کی فی سبیل اللہ فنڈ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ قوم نے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ، پی ٹی آئی کی حکومتوں کو آزما لیا۔ ان سٹیٹس کو پارٹیوں نے ان کے ارمانوں کا خون اور قومی وقارکاسوداکیا۔

تازہ ترین