• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی ’’چوتھی لہر‘‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ایرانی صدرکا انتباہ

تہران (جنگ نیوز )ایران کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صدر حسن روحانی نے وبا کی ’چوتھی لہر‘ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے تنبیہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ’جنوب مغربی صوبے خوزستان کے کچھ شہروں میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ ’چوتھی لہر‘ کی جانب بڑھنے کا آغاز ہے، ہمیں اس سے بچنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا۔صدر روحانی کا بیان روس کی جانب سے سپوتنک ویکسین کی وصولی کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ 

روس نے ایران کو ویکسین کی ایک لاکھ خوارکیں فراہم کی ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے 59ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 15لاکھ دس ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 

دسمبر کے آخر سے ایران میں 7ہزار سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم فروری کے شروع میں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تازہ ترین