• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد فیز تھری میں پینے کا صاف پانی نا پید

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد فیز تھری میں پینے کا صاف پانی نا پید ہو گیا ہے۔ پانی کے لائنوں میں گٹر لائن مکس ہونے سے مکین صاف پانی سے محروم ہو گئے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی جسکے باعث مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے حیات آبادفیز تھری یوسف زئی مارکیٹ کے ملحقہ سیکٹرز میں پانی کے پائپ لائنیں بعض جگہوں پر گٹر کے لائن کیساتھ مل جانے کی وجہ سے گھروں میں گندا پانی آنے لگا جسکے باعث مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے اور علاقہ مکینوں میں بھی تشویش پائی جانے لگی اور وہ دور دراز سے پینے کا صاف پانی لانے پر رمجبور ہیں تاہم متعلقہ حکام اس حوالے سے چھپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں ۔علاقہ مکینوں کے مطابق گھروں میں آنے والے پانی سے گٹر کی بو آتی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر علاقہ مکینوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے جبکہ پائپ لائن کا مرمت کر کے مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجوبر ہونگے۔
تازہ ترین