پاکستان کی معروف ٹک ٹاک ماڈل اور گلوکار عاصم اظہر کے مقبول ترین گانے ’تُم تُم‘ کی اداکارہ اریکا حق ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر منفرد ادکاری کرکے انتہائی کم عرصے میں مقبولیت حاصل کرنے والی اریکا حق کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوگئی ہے۔
یہ سنگِ میل عبور کرنے کے بعد اریکا حق پاکستان کی چھٹی ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل بن گئی ہیں۔
اریکا حق کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔
دوسری جانب اریکا حق کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ انسٹاگرام پر موجود اُن کے اکاؤنٹ کو بھی دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
اریکا حق پاکستان کی پہلی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2 ملین ہے۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا ’تُم تُم‘ گزشتہ سال ریلیز ہوا تھا جسے کافی مقبولیت بھی حاصل ہوئی تھی۔
عاصم اظہر کے اِس گانے کی مرکزی کردار معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق تھیں جبکہ گانے میں عاصم اظہر، اُردو ریپ سانگ کے گلوکار رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر، چوتھے نمبر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر حور ماہاویرا ہیں۔