• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: آئندہ ہفتہ سے پرائیوٹ اسکولز کیلئے کتب کی چھپائی شروع کی جائے گی

صوبہ پنجاب میں آئندہ ہفتے سے پرائیوٹ اسکولز کے لیے کتب کی چھپائی شروع کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولوں کے لیے 2 کروڑ 75 لاکھ کتب شائع کی جائیں گی۔

ڈاکٹر فاروق منظور نے کہا کہ کتب مارچ کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ رجسٹرڈ 372 پبلشرز پرائیوٹ اسکولز کے لیے کتب کی چھپائی میں شریک ہیں۔

ڈاکٹر فاروق منظور کا مزید کہنا تھا کہ 15 اپریل تک تمام سرکاری اسکولوں میں کتب پہنچا دی جائیں گی۔

تازہ ترین