چکدرہ (نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس سارے کارتوس ختم ہوگئے ہیں اور اب انکی باری ہے غیر آئینی اقدام پر فضل الرحمٰن ودیگر کو نوٹس دینے کا سوچ ر ہے ہیں،مولانا گل نصیب نے کہا کہ مولانا خود مرکزی ، دوسرا بھائی صوبائی ،تیسرا ضلعی امیر،سینیٹ ٹکٹ اپنوں کو دیئے جارہے ہیں۔ چکدرہ میں مولانا گل نصب خان کی طرف سے منعقدہ سیرت کانفرنس جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹر ڈپارٹی انکی پارٹی کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور انکے ساتھیوں کا خیال تھا کہ ہمیں غیر آئینی طریقے سے نکالنے کے بعد ہم گروپ بنائینگے یاپھر خفا ہوکر آرام سے گھر بیٹھ جائینگے اور ساتھی بھی ہم رابطہ نہیں کرینگے لیکن یہ انکی خام خیالی تھی۔