• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، 34گرفتار، اسلحہ و منشیات بر آمد

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نے 34سماج دشمنوں کو دھر لیا۔ راولپنڈی پولیس نے 10ملزموں کوگرفتار کرکے 17لٹر شراب، 1380 گرام چرس اور58روند پستول 30بور برآمد، 5ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد، تھانہ ائرپورٹ نے اشتہاری مجرم کو فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم کوگرفتار، پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی اورغیر قانونی طور رپر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے دو ملزموں کرگرفتار جبکہ 5ملزموں کو گرفتار کرکے 270 پتنگیں اور ڈوریں برآمدکرلی گئیں۔دریں اثناء وفاقی پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار، سی آئی اے پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر کےچوری شدہ دو موٹرسائیکل، 8 موبائل فونز، نقدی برآمد ، جبکہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث خطرناک عامری گینگ کے دو کارندے گرفتار کر کے پسٹل و ایمونشن برآمد کر لیا ۔
تازہ ترین