• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ،الطاف حسین کیخلاف غداری کیس درخواستوں کی سماعت ملتوی

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے3رکنی فل بنچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کرنا تھی۔تاہم بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کے باعث درخواستوں کی سماعت نہ ہو سکی، اب درخواستوں کی سماعت کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین