آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے، جس کے لیے کراچی کا نیشنل اسٹیدیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔

پی ایس ایل 6 کے لیے کھلاڑیوں کے بینرز اور کٹ آؤٹس اسٹیڈیم میں آویزاں ہیں، اس کے علاوہ تمام ٹیموں کے کپتانوں کے بینرز بھی نیشنل اسٹیڈیم میں آویزاں ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہو گا، سیزن 6 کے افتتاحی میچ سے قبل میوزک پروگرام کی ریکارڈنگ استنبول میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس بار کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، میوزک شو ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ نصیبو لال سمیت 4 گلوکار استنبول کی لوکیشن پر ریکارڈنگ کر رہے ہیں، ریکارڈ کیا ہوا پروگرام ایڈٹ کرکے ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید