• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6 کی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، وسیم خان


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے افتتاحی میچ سے قبل میوزک پروگرام کی ریکارڈنگ استنبول میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس بار کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، میوزک شو ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ نصیبو لال سمیت 4 گلوکار استنبول کی لوکیشن پر ریکارڈنگ کر رہے ہیں، ریکارڈ کیا ہوا پروگرام ایڈٹ کرکے ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو پی ایس ایل 6 کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین