• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈشیٹ اسکینڈل، شہزاد اکبر سے ملاقات برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی، کاوے موسوی

شہزاد اکبر سے ملاقات برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی، کاوے موسوی


لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ۔۔ سعید نیازی ) ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پائونڈ کمیشن کے حصول کے لئے احتساب کے لئے وزیر اعظم کے مشیر اور براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موساوی کے ساتھ ملاقات کرائی ۔ موساوی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ روز نے ان سے ڈھائی لاکھ پائونڈ کمیشن کا تقاضا کیا تاکہ حکومت پاکستان پر واجب الادا تین کروڑ ڈالرز کی ادائیگی میں مدد کی جا سکے ۔ ڈیوڈ روز نے ملاقات کرانے کی تصدیق تو کی لیکن کمیشن کے حصول کے لئے کسی کوشش سے انکار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کاوے نے انہیں کمیشن کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا ۔دوسری جانب شہزاد اکبر نے بھی ملاقات میں ڈیوڈ روز کی موجودگی کی تصدیق کی لیکن ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے لئے ڈسکائونٹ مانگا تھا اور انہیں کاوے موساوی اور ڈیوڈ روز میں بات چیت کا علم نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میںکاوے موساوی نے کہا کہ ڈیوڈ روز نے ان کہ شہزاد اکبر کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کیا ۔19 اکتوبر 2019 کو ملاقات میں خو د بھی شریک ہوا ۔ اس موقع پر مستقبل میں مل کر کام کرنے کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔کاوے موساوی اور ڈیوڈ روز آکسفورڈ میں ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور ایک دوسرے سے ان کی دیرینہ واقفیت ہے ۔ڈیوڈ روز نے اس سے قب کبھی س بات کا اظہار نہیں کیا تھا کہ انہوں نے ملاقاتوں کا اہتمام کیا تاہم استفسار پر انہون نے ملاقات کرانے کی تصدیق کی اور کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے انہیں ادائیگی کردی تو وہ ڈھائی لاکھ پائونڈ رہن کی رقم کا معاملہ حل کر دیں گے ۔ کا معاملہ حل کر دیتی ہے ج سپ دونوں باہم راضی ہو گئے ۔ کاوے نے دعویٰ کیا کہ ڈیوڈ روز نے ان سے کہا کہ پاکستان پر ان کے تین کروڑ ڈالرز واجب الادا ہیں اور اس کے عوض وہ خوشی سے کمیشن ادا کردیں گے ۔ کچھ دنوں بعد کاوے موساوی اور شہزاد اکبر کے درمیان لندن میں ایک اور ملاقات ہو ئی لیکن ڈیوڈ روز اس موقع پر موجود نہ تھے ۔کاوے نے شدید ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے شہزاد اکبر سے کہا کہ انہوں نے وقت ضائع کر کے ان کی توہین کی ۔شہزاد اکبر اور کاوے موساوی میں آخری بار برقی پیغام کا تبادلہ 26 اکتوبر 2019 کو ہوا ۔کاوے موساوی کا دعویٰ ہے کہ برقی پیغامات بھیجنے میں اشتعال انگیز رویہ اختیار کر لیا ۔ ان کے خیال میں ڈوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پائنوڈ کمیشن کا مطالبہ کر کے کچھ غلط نہیں کیا ۔موساوی کے مطابق ڈیوڈ روز ان سے مسلسل رابطے میں اور دانہ ڈالنےکی کوشش کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین