ژوب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نے لیویز سے مقدمات کے اندراج اور تفتیش کا اختیار واپس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر کے ایک حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر لیویز فورس کے رسالدار اور نائب رسالدار سے کیسز ایف آئی آر کے اندراج اور تفتیش کے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔