کراچی ( اسٹاف رپورٹر، خبر ایجنسی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندو توا نظریہ خطے کیلئے خطرناک، بھارت بحرہند میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلا ئوکا باعث ہے جبکہ پاکستان اہم میری ٹائم ریاست ہے،سی پیک وگوادر پورٹ گیم چینجر منصوبے ہیں جن سے کاروبار اور کوسٹل اندسٹریز کو فروغ ملے گا۔میری ٹائم کانفرنس سےبحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئےوزیر خارجہ نےکہاکہ امن اور سلامتی کے فروغ پر پاک بحریہ کو ہمیشہ سراہا گیا ، پاک بحریہ کا ایک جہاز اس وقت افریقہ میں انسانی امداد کے مشن پر ہے، گوادر پورٹ محل و قوع کے حساب سے اسٹرٹیجک اہمیت رکھتاہے،پاکستان میں تیمر کے جنگلات دنیا میں چھٹے نمبر پر ہیں، بلو اکانومی ایک نیا نظریہ ہے۔