• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ثابت کریں، احتساب کرنیوالوں کا جلد حساب ہوگا، شاہد خاقان

اسلام آباد(خبرایجنسیاں ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈھائی سال مکمل ہو چکے، مقدمات کی حقیقت پورا پاکستان جانتا ہے،ہمارا کھلا چیلنج ہے چیئرمین نیب، عمران خان اور اس کے حواریوں کو کہ پانچ سال حکومت کی، کرپشن ثابت کر کے دکھائیں، انصاف اور احتساب کے دہرے نظام نہیں چل سکتے، احتساب کرنیوالوں کا جلد حساب ہوگا، براڈ شیٹ سے متعلق عمران خان وضاحت دیں، کیا چیئرمین نیب نےووٹ کی خریدو فروخت کرنیوالوں کی وڈیو نہیں دیکھی؟کسی کو حق نہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ روکے وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے، براڈ شیٹ سے متعلق عمران خان وضاحت دیں، نام نہاد احتساب والے سن لیں یہ حساب ہو گا، جتنی کرپٹ حکومت آج ملک میں ہے تاریخ میں اتنی نہیں آئی جبکہ آج دوسروں پر الزام لگانے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں، ووٹ خریدنے والوں کی وڈیو موجود ہے جبکہ ویڈیو سے متعلق کہا گیا اس وقت کے وزیر نے پیسے لینے کا کہا تھا، 2018 میں جنہوں نے ووٹ کے لیے پیسے لیے اور دیے وہ آج بھی عہدوں پر موجود ہیں، چیئرمین نیب نے کیا وہ ویڈیو نہیں دیکھی ؟ انصاف اور احتساب کے دہرے نظام نہیں چل سکتے اور احتساب کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔

تازہ ترین