کراچی( نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے عاصمہ جہانگیر میموریل لیکچر کے تحت ہونے والے پروگرام میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ گو کہ آئین حقوق آزادی اور دیگر بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے مگر حکومت نے اسے منظم طریقوں سے یہ حقوق سلب کررکھے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ایوب خان اور ضیاالحق کی ڈکٹیٹر شپ کے دوران مجموعی حقوق کی فراہمی کے بنیادی طریقوں بشمول طلبہ کی آزادی رائے محنت کشوں کے حقوق کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔ 1988 میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے طلبہ یونین کی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش کی تھی مگر ڈکٹیٹر شپ کے تحت متاثر شدہ طلبہ یونینز کا ڈھانچہ حکومتوں کا یرغمال رہا ہے۔