لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین کا پارکنسن اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا آپریشن کامیاب ہو گیا۔ انکادو گھنٹوں پر محیط آپریشن مکمل طور پر پاکستانی ڈاکٹروں نے کیا اور انہیں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا ، جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا لیکن پاکستانی ڈاکٹروں نے ہی میرا آپریشن کیا جو کامیاب بھی رہا۔