قاہرہ(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے۔قاہرہ ہوائی اڈے پر قاہرہ کے اسسٹنٹ فارن منسٹر ایمبیسڈر طارق الوسیمی، پاکستانی سفارتخانہ قاہرہ کے ناظم الامور شاہ نذر خان اور وزارت خارجہ مصر کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔