الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس روکنے کا طریقہ کار بنا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں کسی بھی پارٹی کے سربراہ، امید وار اور ووٹر کو بیانِ حلفی دینا ہو گا۔
ذرائع نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ کو بیانِ حلفی دینا ہوگا کہ امیدوار کے لیے ٹکٹ دینے میں کوئی پیسہ نہیں لیا گیا۔
سینیٹ کے امیدوار کو بھی بیانِ حلفی دینا ہوگا، جبکہ ارکانِ اسمبلی کو بھی بطور ووٹر بیانِ حلفی جمع کرانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ تجاویز سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کی جائیں گی۔