اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو اب تک 100کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے، جنرل نشستوں پر 51، ٹیکنوکریٹ کیلئے 18امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین نشستوں کیلئے 24 اور اقلیتی نشستوں کیلئے 8 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت کی نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد سے خواتین اور جنرل نشست کیلئے تین تین کاغذات کی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب سے جنرل نشستوں کیلئے 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، جبکہ ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشستوں کیلئے دو دو کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں کیلئے 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں، جبکہ سندھ سے ٹیکنوکریٹس کیلئے 6، خواتین نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔خیبرپختونخوا سے جنرل نشست کیلئے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، خیبر پختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کیلئے 6، خواتین نشستوں کیلئے 7 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔