• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم بلوچ PSL6 کا دعوت نامہ موصول ہونے پر بےانتہا خوش

پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا دعوت نامہ موصول ہونے پر خوش ہیں۔

اس خوشی کا اظہار انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا ، ویڈیو میں انہوں نے دعوت نامے کو زوم کر کے بھی دکھایا۔

صنم بلوچ نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کو خوب انجوائے کریں گی۔


اداکارہ نے اپنے پرستاروں سے ان کی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے بھی پوچھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔

پی ایس ایل سکس کے میچز کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ ایونٹ کے لیگ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین