جوہی( رپورٹ / غلام رسول تھہیم ) دادو شہر میں ایک 5سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا ، سول اسپتال دادو میں معصوم لڑکی ایک گھنٹہ تک تڑپتی رہی کوئی لیڈی ڈاکٹر نہیں پہنچی
تفصیلات کے مطابق دادو شھر کے علاقے چھانو شاھ آباد دڑو روڈ پر ایک 5 سالہ معصوم لڑکی افشاں شاہانی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ 5 سالہ لڑکی افشاں شاہانی گھر سے باھر نکلی تو ایک لڑکے ایاز پھنور نے انکو کسی جگھ لے جاکر مبینہ جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور بیہوش لڑکی کو اس کے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہو گیا۔