• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس او/بی این پی کابلوچ قومی ثقافتی دن کوئٹہ میں منانے کافیصلہ

کوئٹہ( پ ر ) بی ایس او /بی این پی ضلع کوئٹہ کا بلوچ قومی ثقافتی دن کی مناسبت سے مشترکہ اجلاس زیر صدارت بی ایس او کے مرکزی آرگنائزر جہانگیر منظور بلوچ ہوا مہمان خاص بی این پی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری آغا خالد دلسوز تھےمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ ایک عظیم قوم ہے جس کی نو ہزار سال سےزائد کی تاریخ ہے بدقسمتی سے نادیدہ قوتیں بلوچ قوم کی تاریخ، ثقافت، زبان اور سرزمین کو ختم کرنے کے لیے سازشوں میںمصروف ہیں جنہیں ناکامی ہوگی ہمارے اکابرین، بزرگوں اور نوجوانوں نے قربانی دے کر تاریخ، ثقافت، زبان اور سرزمین کا دفاع کیاہے اوراب ایس او، بی این پی سمیت دیگربلوچ قوم پرستوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سرزمین کے دفاع،قومی تشخص کے ساتھ ساتھ قومی ثقافت کے بقاء اور زندہ رکھنے کی خاطر جدوجہد کریں اجلاس میں بلوچ ثقافتی دن کو شال/کوئٹہ میں منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ ثقافتی دن کو مناکر دنیا کو پیغام دینگے بلوچ قوم ایک زندہ قوم ہے اجلاس میں حفیظ بلوچ، ملک محی الدین لہڑی،ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی، ملک اقبال بلوچ، ڈاکٹر ریاض بلوچ،صمندبلوچ ناصر زہری ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین