• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کسانوں کا ملک گیر ’ریل روکو‘ احتجاج، ٹرین سروس معطل


بھارت میں کسانوں کے ملک گیر ’ریل روکو‘ احتجاج کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ نئی دلی سے بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ریاست پنجاب، ہریانہ، یوپی اور کئی دیگر ریاستوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا۔ 

نئی دلی میں کسانوں کے احتجاج  کے باعث 4 میٹرو اسٹیشن کے داخلی و خارجی راستے بند رہے۔


بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پونے میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے اراکین بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان یونین نے کہا کہ مودی سرکار غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسان جلد احتجاج ختم کردیں گے۔

تازہ ترین