• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار: فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری، انجنیئرز سمیت دیگر شعبوں کی ریلیاں


میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری ہے، ینگون میں کار، ٹیکسی اور بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ادھر دارالحکومت نیپئدا میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

نیپئدا میں انجینیئرز سمیت دیگر شعبوں کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی جنھیں روکنے کیلئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور واٹر کینن کے ذریعے انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔


ینگون میں بھی شہری بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہوئے۔

اس سے قبل ینگون ہی میں کار، ٹیکسی اور بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کا مقصد پولیس اور فوج کی نقل وحرکت روکنے کیلئے سڑکیں بلاک کرنا تھا۔

تازہ ترین