• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10ویں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس‘ ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہوسکا

10ویں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس‘ ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہوسکا 


اسلام آباد(ایجنسیاں)دسویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) سے متعلق پہلے اجلاس میں نیشنل فنانس کمیشن پر ٹرمزآف ریفرنس طے کرنے پراتفاق ہواہے جبکہ بعض ایشوز پرمزیدگفت شنید کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دسویں این ایف سی کے ٹرمز آف ریفرنس پر اختلافات سامنے آئے‘این ایف سی کے ٹی او آرز پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔ 

اجلاس میں قومی ترقی کے فریم ورک، وفاق اورصوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم، سابق قبائلی علاقہ جات کیلئے وسائل، کاروبارمیں آسانی اوررائلٹی سمیت امورکیلئے 6 ذیلی گروپوں کاقیام عمل میں لایاگیا ہے۔

تازہ ترین