بھارتی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے برطانیہ کے لیے بھارتی پروازوں میں قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔
سرکاری رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا 16 اور 17 مئی کی 2 پروازوں کے پائلٹس نے مقررہ اوقات سے 10 گھنٹے تجاوز کیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی سی اے بھارت کی رپورٹ میں خلاف ورزیوں کو بھارتی عملے کی شیڈولنگ میں انتظامی غفلت قرار دیا گیا ہے۔
ڈی جی سی اے بھارت نے ایئرانڈیا کے عملے کو شیڈولنگ کے ذمے دار 3 اعلیٰ افسران کو برطرف کرنے کی ہدایت کی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈویژنل وائس پریذیڈنٹ، چیف منیجر برائے عملہ شیڈولنگ اور پلاننگ ایگزیکٹو کو برطرف کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
ایئر انڈیا کی انتظامیہ کے مطابق 7 دنوں میں مکمل رپورٹ اور اصلاحی اقدامات کی تفصیلات ڈی جی سی اے بھارت کو فراہم کریں گے۔