کراچی(خبرایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفونک گفتگو میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر مبارکباد دی۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کو یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے پر نجانے کس بات کا ڈر ہے،اسی وجہ سے حکومت سازشیں کر رہی ہے،ان سازشوں کا مقصد سلیکٹڈ کٹھ پتلیوں کا جمہوری قوتوں سے مقابلے سے فرار اختیار کرنا ہے، بعد ازاں یوسف رضا گیلانی اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔