سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے خود بہت بڑے ڈاکو نکلے، وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس میں کرپشن ثابت ہونے پر فوری مستعفی ہوں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آپ نے الیکشن چرائے، عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے، قومی دولت لوٹی اور پانامہ کو بھرا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والوں نے پیٹ پھاڑے، مگر ملا کچھ نہیں، ان کا ابھی پیٹ پھٹا بھی نہیں تو بہت کچھ نکل آیا۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ابھی تو نندی پور، سستی روٹی، جنگلہ بس ، اورنج ٹرین اور دانش اسکول کی لیکس بھی آئیں گی، آپ نے شرافت کا لبادہ پہن رکھا تھا لیکن اندر سے کیا نکلے۔