• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کا خلائی مشن کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا


 ناسا کا پرسیورینس بلآخر کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا ہے۔

ناسا کےسائنسدانوں نے مریخ پر کامیاب لینڈنگ کو انسانوں کےمریخ پر پہنچنےکی جانب اہم قدم قرار دیا ہے ۔

ناسا کےسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پرکامیاب لینڈنگ مریخ پر زندگی کےآثار اور اس کے ارتقا سےمتعلق بڑے ریسرچ منصوبوں کا حصہ ہے۔

کامیاب لینڈنگ مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کی تیاری کی جانب ایک اہم قدم ہے، پرسیورینس کو مریخ کےایسے حصے پر اتارا گیاہے جہاں پہلے کوئی نہیں گیا۔

پرسیورینس مشن دو سو انتالیس ملین میل کا سفر طے کرکے منزل پر پہنچا جبکہ یہ آٹھ سو بیس فٹ گہرے مقام جیزیرو میں زندگی کے آثار تلاش کرے گا۔

مشن پر دو ارب بیس کروڑ ڈالر لاگت آئی جبکہ لینڈنگ کا سگنل ناساکو موصول ہونے میں گیارہ منٹ لگے۔

تازہ ترین