• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے سابق کپتان اظہر علی کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

وقار یونس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اظہر علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بولنگ کوچ نے لکھا کہ ’اجّو آپ اپنی مثال آپ ہیں، مستقبل میں ڈھیروں کامیابیاں آپ کا نصیب ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ آپ ایسے مزید ہزاروں دن دیکھیں۔‘


جواب میں اظہر علی نے بھی وقار یونس کی جانب سے شیئر کیے گئے مختصر مگر پیار بھرے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین